وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد یونس کی بیٹی کے لیے ایجوکیشن سٹیپینڈ کی مد میں 30 ہزار روپے کا چیک جاری کروا دیا گیا۔درخواست گزار محمد یونس نے اپنی بیٹی کے ایجوکیشن سٹیپینڈ کی رقم کے حصول کے سلسلے میں درپیش مسئلے کے حل کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔
وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے درخواست موصول ہونے پر معاملے کا جائزہ لیا اور درخواست گزار کی شکایت کے ازالے کے لیے متعلقہ محکمے سے رابطہ کرکے ضروری کارروائی عمل میں لائی۔وفاقی محتسب کے احکامات کی روشنی میں متعلقہ محکمے نے درخواست گزار محمد یونس کی بیٹی کے لیے ایجوکیشن سٹیپینڈ کی مد میں 30,000 روپے کا چیک فراہم کر دیا، جس سے درخواست گزار کا مسئلہ حل ہو گیا۔درخواست گزار محمد یونس نے اپنی بیٹی کے لیے ایجوکیشن سٹیپینڈ کی رقم کا چیک ملنے پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









