فیفا ورلڈ کپ، آخری 5 منٹ میں بازی پلٹ گئی، ارجنٹائن نے انگلینڈ کا 60 سالہ خواب چکنا چور کر دیا

11

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ انگلش ٹیم ایک بار پھر عالمی ٹائٹل کے خواب سے محروم رہ گئی۔

اٹلانٹا میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں تھامس ٹوخیل کی زیرقیادت انگلینڈ طویل عرصے بعد اپنے پہلے مردوں کے ورلڈ کپ فائنل (1966 کے بعد) تک رسائی کے قریب دکھائی دے رہا تھا۔

سخت مقابلے کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا جہاں مجموعی طور پر 19 فاؤلز ہوئے اور امریکی ریفری اسماعیل الفتح کو میچ کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پہلے ہاف میں ارجنٹائن کے اینزو فرنانڈیز نے دور سے خطرناک شاٹ کھیلا جو معمولی فرق سے ہدف سے باہر گیا تاہم دونوں ٹیمیں وقفے تک گول کرنے میں ناکام رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں