بلوچستان میں امن و امان کے لیئے غیر ترقیاتی مد میں 87.2 بلین مختص کئے گئے ہیں

26

بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ میں امن و امان کے لےے غیر ترقیاتی مد میں 87.2 بلین مختص کیے گئے ہیں۔بدھ کوبلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف صوبے کی مجموعی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے امن و امان کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وہیں وسیع رقبے اور محلِ وقوع کے با عث صوبے میں امن و امان کا نفاذایک بڑا چیلنج رہا ہے۔

لیکن اللہ تعا لیٰ کے فضل و کرم اور تمام قا نون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کوموئثر انداز میں کنٹرول کیا گےا ہے۔اس حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہماری عوام نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروںکے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے جو قابلِ تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہپراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ میںرواں مالی سال2025-26 کے دوران قا نون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید ترقی کے لےے ای کورٹس کے قیام کے لےے 120 ملین کا اجرائ کیا گیا جس میں کیس منجمنٹ ڈیش بورڈ ، جدید آئی ٹی سازوسامان اور محفوظ نیٹورک شامل ہیں۔آئندہ مالی سال 2026-27کے لیے 6 اضلاع میںدفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیرکے تیسرے مرحلے کے لےے 1 بلین مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال2026-27 میں اس شعبے کے لےے ترقیاتی مد میں243 ملین اور غیر ترقیاتی مد میں1.2 بلین مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات اُٹھائے ہیں جن میں جدید اسلحہ و آلات اور جدید تربیت کی فراہمی شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ محکمے میں مزید بھر تیوں کی بدولت صوبے میں موجود دہشت گرد عناصر کے مذموم ارادوں کو روکا جائے گا اور مزید پولیس ا سٹیشن اور چوکیوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی جس کے ذریعے قومی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

اسی طرح بلوچستان کا نسٹیبلری کو بھی جدید خطوط پر اِستوار کیا جا رہا ہے جس سے سیکیورٹی کو مزید سخت اور جرائم کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔رواں مالی سال2025-26 کے دوران محرم، عید اور دیگر قومی و مذہبی دنوں کی تقریبات کو محفوظ بنانے کے لےے خصوصی حفاظتی اِقدامات کےے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال2025-26 کے دوران CTD بلوچستان کے انفرا سٹرکچر اور مزےدسہولیات کی فعالی کے لےے 10 بلین مختص کئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2026-27میں محکمہ پولیس کے لےے ڈیتھ کمپنسیشن کی مد میں 530 ملین جبکہ شہدا کے بچوں کے تعلیمی اِخراجات کے لےے 20 ملین مختص کےے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال2026-27 میں اس شعبے کے لےے غیر ترقیاتی مد میں 87.2 بلین مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں رواں مالی سال2025-26 میں موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں قائم جیل خانوں کو سہولیات کی فراہمی اور اِن کے ماحول کو بہتر بنانے کے لےے محکمہ جیل خانہ جات کے لےے 2.1بلین روپے کا خطیر رقم جاری کیا۔ جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی مد میں دونوں رقم شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں جیلوں کی سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لےے سیکیورٹی وال،بائونڈری وال اور واچ ٹاورکی تعمیر کے لےے 500ملین سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

جن میں مچھ جیل،سبی جیل ،تربت اور ڈیرہ مراد جمالی جیل شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیو سینٹرل جیل کوئٹہ کی تعمیر کے لئے 100ملین مختص کےے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان فارنزک سائنس ایجنسی(BFSA) کے فیز- IIکے لئے 1 بلین جاری کئے جائیں گے جس سےDNA ٹیسٹ، فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد کوئٹہ میں ہی ٹیسٹ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال2026-27 میں اس شعبے کے لےے غیر ترقیاتی مد میں2.8 بلین مختص کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں