امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے قادحق دوتحریک گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اپنی بہنوں بیٹیوں کوپہاڑپرجانے کے بجاے جمہوری مذاہمت کی دعوت دیتاہوں سوشل میڈیاپرجھوٹ الزام بہتان کے بجاے سوشل میڈیاکامثبت استعمال کرکے تعلیم وکاروبار میں ترقی کی راہ ہموارکی جاے۔
بلوچستان ہم سب کاگھرہے اس کوتاہی سے بچانے وآبادکرنے کیلے ملکر اخلاص سے کام کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کیاانہوں نے کہا کہ آج ہمارے گھروں سے نوجوان غاب والدین پریشان دکھی زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں خوشی سکون اطمینان وخوشحالی ختم ہوکررہ گی ہیں عیدگزرجاتی یے مگرجوانوں کے گھروں سے غاب ہونے کی وجہ سے ماتم رہتاہے۔
پرامن جمہوری پارلیمانی جدوجہد مذاہمت ہی ترقی وخوشحالی کاراستہ ہے نوجوانوں سے گزارش ہے پہاڑنہیں سڑک کی جدوجہد کریں پارلیمنٹ اورجمہوری سیاست کسی کی جاگیرنہیں۔
کوی ہمیں جمہوری جدوجہد وجمہوری مذاہمت سے نہیں رکھواسکتا۔پہاڑوں پرجانے والے نوجوان ہماراساتھ دیں ملکرلٹیروں ظالموب سے حقوق چھین لیں گے۔والدین سے گزارش ہیاپنے بچوں کی بہترین تربیت کرتے ہوے سوشل میڈیاکے استعمال پرخاص توجہ دیں قلم وکتاب بندوق سے زیادہ طاقتور ہے۔
بلوچستان اوریہاں کے عوام کی ترقی وخوشحالی اسی میں ہے وہ کسی کے آلہ کارومخبراورسہولت کارنہ بنے۔پرامن جمہوری جدوجہد میں ہی ترقی وخوشحالی ہے بچوں کی بازیابی میں سیکورٹی اداروں کامشکوردیگرلاپتہ گمشدہ افرادکی برآمدگی کے حوالے سے تعاون کاطلب گارہوں۔پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی تبدیلی لای جاسکتی ہے۔
بلوچستان کولوٹنے والے مافیازکامقابلہ مل کرکریں گے بچے نوجوان گھرآجاے بچیاں لڑکیاں ونوجوان ہماری عزت وغیرت ہیں ہم اپنی غیرت وعزت کوگھروں پررکھناچاہتے ہیں۔
پہاڑ پرجانے والے نوجوان پرامن جمہوری مذاہمت کیلے گھروں کوآجاے پارلیمانی جدوجہد ہی کے ذریعے تبدیلی لایں گے حقوق چھین لیں گے۔بلوچستان کے والدین اپنی بچوں بچیوں غیرت وعزت کی وجہ سے پریشان ہیں کسی کاسہولت کار،آلہ کاربننے کے بجاے اپنے والدین گھروخاندان اوربلوچستان کی خدمت کریں۔









