ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ٹیکنیکل، لوئر ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کیڈر کے 168 ملازمین کے خلاف آخری وارننگ نوٹس اخبارات میں شائع کر دیا گیا

25

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں سرکاری فرائض سے مسلسل غیرحاضری اور متعدد بار یاددہانی کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ٹیکنیکل، لوئر ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کیڈر کے 168 ملازمین کے خلاف آخری وارننگ نوٹس اخبارات میں شائع کر دیا گیا ہے۔نوٹس کے ذریعے متعلقہ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات (7) دن کے اندر اپنی غیرحاضری کے حوالے سے تحریری وضاحت اور جواب جمع کروائیں۔

واضح کیا گیا ہے کہ غیرتسلی بخش جواب جمع کروانے، مقررہ مدت میں جواب نہ دینے یا وضاحت پیش نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ملازمین کے خلاف بلوچستان سرکاری ملازمین (کارکردگی و نظم و ضبط) قواعد کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں سرکاری ملازمت سے مستقل طور پر برخاست کر دیا جائے گا۔محکمہ اس امر کے لیے پٴْرعزم ہے کہ سرکاری اداروں میں نظم و ضبط، حاضری اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں