کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت یو این ڈی پی فلڈ ریکوری پروگرام ٹیم کا اہم اجلاس منعقد

10

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت یو این ڈی پی فلڈ ریکوری پروگرام ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جرمن حکومت کے تعاون سے KFW کے تحت جاری منصوبے کی پیش رفت اور مختلف جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان میں بحالی اور موسمیاتی و قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اقدامات، منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار، اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو مزید مثر بنانے کے امور زیرِ بحث آئے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے پروگرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ ڈیٹا، معلومات اور مقامی سطح پر معاونت کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی تاکہ منصوبے پر بروقت اور مثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں