خانوزئی: پہاڑ کی مقامی آبادی کواعتماد میں لیے بغیرالاٹمنٹ غیرقانونی ہے

34

تورغر اولسی کمیٹی خانوزئی کے رہنماؤں حاجی عبید اللہ ، خالد شاہ ، سمیع اللہ ، حاجی بشیر اور دیگر نے کہا ہے کہ علاقے کے پہاڑ کی مقامی آبادی کو اعتماد میں لئے بغیر الاٹمنٹ اور وہاں کام شروع کرنا قانون کے منافی اقدام ہےیہ صدیوں سے آباد قبائل کی حق تلفی اور انہیں اپنی ملکیت سے بے دخل کرنے کی کوشش ہےہماری تاریخی ملکیت کو تسلیم کیا جائے یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہاکہ پی سی ایم ایریا کو غیرقانونی طور پر الاٹ کرنا قابل مذمت ہےپہاڑوں کو مقامی قوموں کے نام پر الاٹ کیا جائے اس سے نہ صرف سرکار کو ریونیو اور ٹیکس حاصل ہوگا بلکہ علاقہ میں امن وامان برقرار رہے گا اگر حکومت اور متعلقہ حکام نے ہمیں اعتماد میں نہ لیا شدید احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں