معرکہ حق جیتنے کی خوشی میں بلوچستان ہنٹس کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے،فرح عظیم شاہ

107

بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم ایمان معرکہ حق بلوچستان ہنٹس کا انعقاد کررہے ہیں بلوچستان کے نوجوانوں کو ان کے حقوق دلاتے ہوئے ان کے ہاتھ میں اسلحہ کی بجائے قلم دیکر انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کررہے ہیں کیونکہ نوجوان ہی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جنہوں نے آنے والے وقت میں ملک اور صوبے کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے کوئٹہ میں آج سے شروع ہونے والے مقابلوں میں گوادر، تربت، پنجگور سے درجنوں بچے اور بچیوں سمیت بلوچستان بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید، سینئر صحافیوں شہزادہ ذوالفقار، سلیم شاہد، سینئر نائب صدر پریس کلب کوئٹہ محمد افضل مغل، رضا الرحمن، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر منظور احمد رند، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین،عبدالخالق رند، بنارس خان، رشید بلوچ، جبار شاہسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ایمان معرکہ حق بلوچستان ہنٹس میں صوبہ بھر سے خواتین،مرد، بچے اور بچیاں حصہ لے رہے ہیں 23 مئی کو خواتین اور 24 مئی کو فیملی میلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے گزشتہ کئی عرصے سے کام کررہی ہوں اور گزشتہ سال بھی پروگرام منعقد کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہنٹس میں 300نوجوان گانوں کے ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں خوشی کی بات یہ ہے کہ اس ایڈیشن میں لڑکیوں کی بھی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے ایڈیشن آج سے شروع ہونگے جیتنے والے نوجوانوں میں نقد اور لیپ ٹاپ انعامات دئیے جائیں گئے ایڈیشن 22مئی تک جاری رہیں گئے بلوچستان ہنٹس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی آن لائن رجسٹریشن کی گئی اور خوشی اس بات پر ہورہی ہے کہ 70کے قریب تربت،گوادر اور مند سے نوجوان بچے، اور بچیاں حصہ لے رہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کا حصہ لینا حکومت پراعتماد کا مظہرہے نوجوان گانوں،شعری آرٹس سمیت دیگر مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں 23مئی کو خواتین میلے کا انعقاد کیاجائے گا جس کی مہمان خصوصی سمیرابگٹی ہونگی میلے میں مختلف اسٹائلز بھی لگائے جائیں گئے اور یہ اسٹال فری اف کاسٹ ہونگے خواتین اپنے ہاتھ سے بنائی گئی دستکاری جیولری کپڑوں سمیت کھانے پینے کا اسٹال لگائیں گئی جبکہ 24مئی کوفیملی میلے کا انعقاد ہوگا مقابلے جیتنے والے نوجوانوں میں نقد انعام اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں گئی معرکہ حق جیتنے کی خوشی میں بلوچستان ہنٹس کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ ان کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے لانا ہے بلوچستان ہنٹس میں حصہ لینا والے نوجوان پاکستان بلکہ دنیا میں بلوچستان کا مثبت پہلواجاگر کریں گئے بلوچستانی عوام مہمان نواز ہی نہیں بلکہ امن پسند ہیں اگلے سال اس سے بھی اچھا بلوچستان ہنٹس کا انعقاد کریں گئے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دیں گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ اس پروگرام کو بلوچستان کے مختلف اضلاع جن میں تربت، شیرانی، قلعہ سیف اللہ میں بھی کرائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مختلف اضلاع میں ووکیشنل تربیتی مراکز قائم کئے جائیں اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی پاس کی گئی قرار داد پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں معاشی اور بیروزگاری کے حوالے سے پیدا ہونے والی مایوسی کو دور کرتے ہوئے انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں