میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کا زرغون روڈ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ

18

میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ نے زرغون روڈ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے۔ پیر کے روز بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا، جس سے شہریوں اور ٹریفک کی آمدورفت میں بہتری اور عوامی راستوں کی بحالی ممکن ہوئی۔

کارروائی اینٹی انکروچمنٹ زون I انچارج علی رضا درانی کی نگرانی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ عملے نے انجام دی۔ کارروائی کے دوران عوامی مقامات پر قائم عارضی تجاوزات، غیر قانونی قبضوں اور آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی اشیا کو ہٹایا گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ سرکاری و عوامی اراضی، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ شہر میں تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی مزید بہتر بنانے اور شہری نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں