کوئٹہ پولیس کی کارروائی ،ملزم گرفتار، 2مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پستول برآمد

38

کوئٹہ پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے 2مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پستول برآمدکرلی۔ ترجمان ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق انڈسٹریل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ایک پستول برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں