پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی کا مطالبہ کردیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آپ کے 15 ہمارے 5، ایسے بیٹھنے سے تو نہ بیٹھنا بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کےلیے حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی برابر ہونی چاہیے، انتخابی اصلاحات غیرجانبدار اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ بیرونی انتشار کا پوری قوم مل کر مقابلہ کرتی ہے، اندرونی انتشار ملک کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے، ملک میں کشیدگی بڑھانےکے بجائےسیاسی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔









