خواتین کی صحت ،وقار کا تحفظ حکومت کی اول ترجیح ،درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا،ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی

14

ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ نے یونیسف کے تعاون سے کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کی خواتین کی صحت، بالخصوص ایم ایچ ایچ سے جڑے کے معاملات پر مشاورتی اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کے علاوہ ایم پی اے رحمت صالح بلوچ نے کی۔ جسمیں ایم این اے اختر بی بی، ارکین بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ، شاہدہ روف ،کلثوم نیاز بلوچ، چئیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ نورزئی کے علاوہ اقوام متحدہ کے زیلی اداروں کے نمائندگان اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ خواتین کی صحت اور وقار کا تحفظ صوبائی حکومت کی اول ترجیح ہے اور اس سلسلے میں درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا جبکہ سینیٹری پراڈکٹس پر ٹیکسز کا خاتمہ ایک بڑا قدم ہے اور اب اس کے ثمرات عام اور مستحق خواتین تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایم پی اے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ بنیادی سطح پر آگاہی اور مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

MHM ورکنگ گروپ سیکرٹریٹ بلوچستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے کہا کہ ٹیکسوں کا خاتمہ ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ اور ہمارا اگلا ہدف اسکولوں میں مصنوعات کی مفت فراہمی کے مطالبے کیعلاوہ اس کے ماحولیاتی پہلووں اور محفوظ ڈسپوزل پر معلومات کو عام کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں