خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جو جولائی میں لگائے گئے تخمینے سے 25 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے زیادہ تر آپریشنل اخراجات میں استعمال ہونے والے گولہ بارود اور میزائلوں کی جگہ نئے ذخائر کی فراہمی پر 29 ارب ڈالر سے زائد جبکہ فوجی سازوسامان کی تبدیلی پر 6 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے۔
یاد رہے کہ جائزہ لیے گئے اعداد و شمار میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے اخراجات کا واضح تخمینہ شامل نہیں تھا۔









