امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر بھتہ خوری، بدامنی، بدعنوانی،بارڈرز کی بندش،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی،فورسز کے نامناسب رویے، شاہراہوں پر بڑھتی ہوئی لوٹ مار اور عوام کو درپیش دیگر سنگین مسائل کے خلاف7اگست کی قومی پہیہ جام ہڑتال عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے۔
اس قومی ہڑتال میں ٹرک و بس ایسوسی ایشنز،تمام ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری،مزدور،کسان، نوجوان،طلبہ اور ہر طبق فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کریں تاکہ عوامی مسائل کو مثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نی7 اگست کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے صوبے بھر میں مشاورت مکمل کر لی ہے اور مختلف اضلاع و شاہراہوں پر ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئی ہیں۔
ان شا اللہ کوئٹہ-چمن شاہراہ، کوئٹہ-ژوب قومی شاہراہ (N-50)، کوئٹہ-سبی-سکھر شاہراہ (N-65)، کوئٹہ-قلات-خضدار-کراچی قومی شاہراہ (N-25)، کوئٹہ-مستونگ-نوکنڈی-تفتان شاہراہ (N-40)، گوادر-تربت-ہوشاب-خضدار شاہراہ (M-8)، گوادر-پسنی-اورماڑہ-کراچی ساحلی شاہراہ (N-10) سمیت بلوچستان کی تمام اہم قومی و بین الاضلاعی شاہراہوں پر پرامن احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
ہر ضلع میں مقامی قیادت، ٹرانسپورٹرز اور تاجر تنظیموں کے تعاون سے ہڑتال کو منظم اور پرامن بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ٹرک اور بس ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں7 اگست کو ہونے والی پہیہ جام ہڑتال، شاہراہوں پر انتظامات، ٹرانسپورٹرز کے کردار، عوامی تعاون اور مختلف اضلاع میں ہڑتال کے طریق کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ٹرک و بس یونینز اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران نے متفقہ طور پر7 اگست کی قومی پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام عرص دراز سے بدامنی، معاشی بدحالی،بارڈرز کی بندش، مہنگائی،بھتہ خوری،شاہراہوں پر عدم تحفظ اور دیگر سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ ان حالات میں عوام کی آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، لہذا ٹرانسپورٹرز اس عوامی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد عوام کے بنیادی حقوق، امن کے قیام، بارڈرز کی بحالی،لاپتہ افراد کی بازیابی،کرپشن کے خاتمے اور بلوچستان کے وسائل پر عوام کے حق کے لیے ہے۔ انہوں نے عوام،ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ وہ7 اگست کی پرامن قومی ہڑتال میں بھرپور شرکت کر کے ظلم،ناانصافی، بدعنوانی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہو کر اپنا مثر احتجاج ریکارڈ کرائیں









