امریکا نے ایران کے ساتھ جاری سات ماہ کی جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی اور آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستے بنانے کے لیے 5 ارب ڈالر کا کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے نئے فنڈ میں 5 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، عمان، عراق اور اردن سے مجموعی طور پر مزید 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے کو پارٹنرشپ فار الائیڈ ٹرسٹ اینڈ کنسٹرکشن کا نام دیا گیا ہے اور امریکی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اس فنڈ کو چلائے گی۔
امریکی حکام کے مطابق منصوبے پر بات چیت ابھی جاری ہے شرائط میں تبدیلی ممکن ہے اور فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ کون سے ممالک حتمی طور پر اس میں شامل ہوں گے۔









