چاغی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم کے عملے سمیت9افرادزخمی

18

چاغی کے نواحی علاقے آمری میں محکمہ صحت کی ویکسینیشن ٹیم کی گاڑی اور سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار کے درمیان خوفناک تصادم، حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم کے افراد سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو شیخ فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

چاغی کے نواحی گاؤں آمری میں محکمہ صحت کی ویکسینیشن ٹیم معمول کی ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں آمری جا رہی تھی کہ علاقے میں سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار سے ان کی گاڑی کا آمنے سامنے تصادم ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک بچہ، انس ولد مولا بخش، موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اشرف، محی الدین، حنیف، سعید، شاہ جان جلال، رابعیہ، پری ناز اور طوطیہ زخمی ہوگئے۔حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو مقامی افراد نے شیخ فہد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں