انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے ڈرافٹ میں ابہام ہے، ماہرین

34

بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں و ماہرین ٹیکس نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر ہے جبکہ جو ڈرافٹ آیا ہے اس میں بہت سارے ابہام پائے جا رہے ہیںیہ باتیں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سابق سینیئر نائب صدرصلاح الدین خلجی،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے نائب صدر عطا اللہ مینگل،سابق صدر ملک ندیم کاسی،مقبول الہٰی بھٹی اورسید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے بزنس کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہیںانہوں نے کہا کہ ایف بی آر سسٹم کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جانا اچھی بات ہے مگر سسٹم میں آنے والی غلطیاں اور کوتاہیاں بھی تو دور کی جائیں ایف بی آر جب غلطیوں سے پاک حتمی گوشوارہ جاری کرے اس وقت سے ریٹرن کی تاریخ شروع ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں