کیسکو میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کےلئے انٹرویوز 16 سے 20 نومبر تک ہونگے

33

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ایکسئین گریڈ کیسکو تربت گہرام گچکی نے ملاقات کی، جس میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں انٹرویوز کے انعقاد اور انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کیچ کے امیدواروں کے انٹرویوز 16 سے 20 نومبر 2026 تک سرکٹ ہاؤس تربت کے ہال میں منعقد کیے جائیں گے۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق 16 سے 19 نومبر تک مرد امیدواروں جبکہ 20 نومبر کو خواتین امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ امیدوار مقررہ تاریخوں پر اپنے اصل قومی شناختی کارڈ، لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، تمام تعلیمی اسناد اور متعلقہ دستاویزات کی ایک ایک فوٹو کاپی جبکہ دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر اپنے ہمراہ لائیں۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اصل دستاویزات اور ان کی نقول مکمل ترتیب کے ساتھ پیش کریں تاکہ انٹرویو کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انٹرویوز کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ بھرتیوں کا عمل منظم اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کیچ اور کیسکو حکام کے درمیان یہ ملاقات ضلع کیچ کے امیدواروں کو بھرتیوں کے عمل میں سہولت فراہم کرنے اور انٹرویوز کے انتظامی امور کو بروقت حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں