خودکش دھماکے میں متاثرہ عبدالستار ایدھی کا مجسمہ دوبارہ ایدھی چوک پر نصب، تین ماہ میں تیاری مکمل

13

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عبدالستارایدھی چوک کے نام سے منسوب چوک پر عبدالستار ایدھی مرحوم کامجسمہ نصب کیا گیا تھا کچھ عرصہ قبل مذکورہ چوک پر خودکش حملے اور دھماکے میں اس کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے عبدالستارایدھی کا مجسمہ دوبارہ عبدالستار ایدھی چوک پر نصب کردیا گیا ہے ۔

عبدالستار ایدھی کا مجسمہ بلوچستان کے نامور مجسمہ ساز اسحاق لہڑی نے رضاکارانہ طور پر تیار کیا ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ذاتی دلچسپی سے مجسمہ تقریباً تین ماہ کی قلیل مدت میں تیارکرکے ایدھی چوک پردوبارہ نصب کردیا ہے،مذکورہ مجسمہ فائبر گلاس سے تیار کیاگیا ہے،اس کی لمبائی 11فٹ ہے۔ایدھی فائونڈیشن کے بانی وسماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کے اعتراف میں مجسمہ نصب کیا گیا ہے،یاد رہے کہ مذکورہ مجسمہ زرغون روڈ سول سیکرٹریٹ اور پرانا ہاکی چوک پر نصب تھا۔جس کو31جنوی کو اسی چوک پر دھماکے کے نتیجے میں مجسمہ کو بھی نقصان پہنچا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں