بلوچستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک، دہشت وخوف کادوردورہ ہے صوبائی حکومت بے اختیار،کوئٹہ کے شہری محصورہے،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

23

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک، دہشت وخوف کادوردورہ ہے صوبائی حکومت بے اختیار،کوئٹہ کے شہری محصورہے۔زیارت دھرنامظلوم قوموں کامشترکہ ان کے مطالبات سب کے مطالبات اورسب کی حمایت حاصل ہے۔بلوچستان کے پہاڑوں شاہراہوں وشہروں کو،قبضے سے چھڑانا،پرامن بناناریاست کی ذمہ داری ہے بدامنی دہشت گردی اداروںکی نااہلی وغفلت کی وجہ سے ہے ایف سی کوبیدخل لیویزکوبحال سہولیات فراہم کیے جائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں جماعت اسلامی بلوچستان کے سیاسی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیاسی کمیٹی کے صدرزنائب امیرصوبہ اہداختربلوچ،صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ، نائب امراء مولانا عبدالکبیرشاکر، بشیراحمدماندائی، مولانا محمد عارف دمڑ،امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند ،ڈاکٹرنعمت اللہ،اعجازمحبوب،جمیل احمد مشوانی، محمدحلیم حماس، طیب فرید خان، عبدالولی خان شاکر،احمدشاہ غازی، روح اللہ سالارودیگرنے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان میں بدامنی، قتل وغارت گری کوئٹہ کے علاقوں منگلہ،،ہنہ اوڑک،زیارت میں دہشت گردی کے واقعات،لاشیں ،امن دینے والوں کی بے حسی وغفلت اوردھرنے واحتجاج پربحت،تبادلہ خیال سمیت آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اجلاس میں ذمہ داران نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کی بدامنی کے خاتمے اورامن وحقوق کیلئے قومی کانفرنس کی ضرورت ہے ایف سی کونکالنے کیلئے متحدہونے کی ضرورت ہے۔

بلوچستان میں اس سے پہلے اتنے برے حالات نہیں آئے۔بلوچستان میں کوئٹہ سمیت بلوچ وپشتون علاقوں میں دہشت گردی نے ڈیرے ڈال دیے اغواء وقتل کے واقعات عام ہوگیے ہیں شاہراہوں پہاڑوں سمیت کوئی علاقہ محفوظ نہیں۔روزگار،تجارت،شاہراہیں، بارڈرزبندہیں سیکورٹی فورسزوحکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوئے ہیں اس موقع پرقبائلی عمائدین سیاسی قائدین علمائے کرام سب کومتحدہوکرمخلصانہ عملی جدوجہد کرناچاہیے۔جمہوری مذاہمت میں امن میسرآسکتاہے۔زیارت دھرنے کے مطالبات تسلیم کیے جائیں ایف سی کوبلوچستان سے بے دخل لیویزکوبحال واختیارات ووسائل فراہم کیے جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں