ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ بچوں کے فارمولا دودھ کی غیر مجاز فروخت اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 یونٹس کو سیل جبکہ 6افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ امیر حمزہ کی نگرانی میں ہونے والی کارروائی کے دوران 8 یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 6 یونٹس کو قوانین اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا، جبکہ 6 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران فارمولا دودھ کی غیر مجاز فروخت، مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستیابی، نامناسب ڈسپلے، لیبلنگ اور دیگر فوڈ سیفٹی و ریگولیٹری خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔باقی 2 یونٹس کو بھی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔









