وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار بی بی فاطمہ کا شناختی کارڈ جاری کروا دیا گیادرخواست گزار نے بتایا کہ انکا شناختی کارڈ نادرا نے بغیر کسی جواز کے بلاک کر دیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے متعدد بار نادرا آفس کے چکر کاٹے کمیٹیوں میں پیش ہوئے مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
بالآخر، مجبور ہو کر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









