نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے، جہاں بلوچ، سندھی، پشتون، سرائیکی اور دیگر قومیتیں صدیوں پر محیط تاریخ، اپنی منفرد ثقافت، زبان اور تاریخی شناخت رکھتی ہیں۔
ان قومیتوں کی شناخت اور تاریخی حیثیت پاکستان کے وفاقی ڈھانچے کا بنیادی حصہ ہیں۔نیشنل پارٹی نئے صوبوں کی تشکیل کے کسی بھی ایسے منصوبے کو شدت سے مسترد کرتی ہے جو قوموں کی تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی شناخت کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی مفادات کے تحت پیش کیا جائے۔
اس قسم کے غیر سنجیدہ شوشے ملک میں پہلے سے موجود سیاسی اور قومی بے چینی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور ایسے بحران اور انتشار کو جنم دے سکتے ہیں۔
جس کے نتائج کا شاید حکمران طبقہ تصور بھی نہ کر سکے۔پاکستان کی مضبوطی کا راستہ قوموں کی شناخت، جمہوری اصولوں، صوبائی خودمختاری، مساوی حقوق اور باہمی احترام میں ہے، نہ کہ انتظامی تبدیلیوں کے نام پر نئے تنازعات پیدا کرنے میں۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے ہزار گنجی سمیت سریاب کے مختلف علاقوں سے مری برادری کے سینکڑوں افراد کی سیاسی و سماجی رہنما میر احمد مری کی سربراہی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا نیشنل پارٹی پر بڑھتا ہوا اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام جمہوری، ترقی پسند اور قومی حقوق کی سیاست کو اپنی امید سمجھتے ہیں۔
میر احمد مری کی قیادت میں سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت ایک خوش آئند پیش رفت ہے اس سے پارٹی کی سیاسی قوت میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کسی فرد، خاندان یا مخصوص طبقے کے مفادات کے گرد نہیں گھومتی بلکہ پارٹی کی جدوجہد بلوچستان کے عوام کے سیاسی، معاشی، سماجی اور آئینی حقوق کے حصول، پارلیمانی جمہوریت کے استحکام، قانون کی حکمرانی اور عوام کی حقیقی نمائندگی کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت متعدد سنگین مسائل سے دوچار ہیایسے میں سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل اجاگر کریں اور ان کے حل کے لیے عملی جدوجہد کریں
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نوجوانوں، محنت کشوں، طلبہ، خواتین اور بلوچستان کے تمام اقوام و برادریوں کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے پر یقین رکھتی ہے پارٹی کی بنیاد ہی عوامی سیاست، جمہوری جدوجہد اور سیاسی شعور کی بیداری پر رکھی گئی ہے بلوچستان کی تمام اقوام، قبائل اور برادریوں کو باہمی احترام اور اتحاد کے ساتھ اپنے مستقبل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مری برادری کے معززین اور کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دروازے تمام جمہوریت پسند اور ترقی پسند لوگوں کے لیے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بلوچستان کے عوام کو تقسیم کرنے کے بجائے انہیں متحد کرنے کی ضرورت ہے۔
سیاسی شعور، قومی یکجہتی اور جمہوری جدوجہد ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے بلوچستان کے عوام اپنے حقوق کا تحفظ اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔انہوں نیکہا کہ نیشنل پارٹی عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی بلوچستان بھر میں کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا









