پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملک محمود شاہوانی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سریاب کے مختلف علاقوں میں بجلی، گیس، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی ضروریات سے آگاہ کیا۔
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور متعلقہ اداروں کے ذریعے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی نے کہا کہ سریاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہوں گا۔
میرے لیے اپنے حلقے کے عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہمیشہ ترجیح رہے گا۔ ان کی آواز ہر متعلقہ فورم پر مؤثر انداز میں اٹھاتا رہوں گاجبکہ سراوان ہاؤس کوئٹہ میں میر چاکر خان لہڑی اور میر بیبرگ شاہوانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔
ملاقات میں کلی شموزئی اور اختر آباد کے عوامی مسائل اور ضروریات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔خصوصاً نوجوانوں کے لیے فٹسال گراؤنڈ کی فراہمی، کھیلوں کے فروغ، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور طلبہ کے لیے بہتر مواقع کے حوالے سے مطالبات پیش کیے گئے۔ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان ریسانی نےعلاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور تعلیم و کھیلوں کی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔









