ایپل نے اہم سروس پاکستان میں شروع کر دی

20

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس ایپل میوزک کی دستیابی مزید چار ممالک تک بڑھا دی ہے، جس کے بعد یہ سروس دنیا بھر کے 172 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوگئی ہے۔

9 ٹو 5 میک کے مطابق ایپل نے اپنی سپورٹ ویب سائٹ پر دستیابی کی فہرست اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پاکستان، البانیہ، برونائی اور برکینا فاسو کو ایپل میوزک کے نئے ممالک میں شامل کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان چار میں سے تین ممالک (پاکستان، البانیہ اور برکینا فاسو) ان خطوں میں بھی شامل ہیں جہاں ایپل نے حال ہی میں آئی کلاؤڈ پلس کے بعض پلانز میں ایپل ٹی وی اور ایپل آرکیڈ کی سہولت اضافی قیمت کے بغیر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برونائی اس فہرست میں شامل نہیں جہاں ایپل ٹی وی کی سبسکرپشن سروس تاحال دستیاب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں