بانی پی ٹی آئی کی بہنیں انتشار پھیلانا اور اسلام آباد پر چڑھائی چاہتی تھیں اس لیے جیل میں ہیں، رانا ثنا

39

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنا اور انتشار پھیلانا چاہتی تھیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے تمام معاملات رکھے گئے ہیں، جیل میں دی جانے والی تمام سہولیات کا بھی سپریم کورٹ میں خود انکے وکیل نے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ جو رپورٹ سپریم کورٹ اور انہیں دی گئی تھی اس میں کوئی فرق نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل نورین نیازی کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جیل میں اس لئے ہیں کیونکہ وہ انتشار پھیلانا۔ وہ اسلام اباد پر چھڑائی کرنا چاہتی تھیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ سینٹر کامران مرتضی نے کہا اگر ریاست ایسا رویہ نا رکھے تو کچھ نہیں کہیں گے، جب ریاست کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے تو ایسے الفاظ استعمال نہیں ہو سکتے، تھوڑے عرصہ پہلے ایسی ہی باتین شہیدا کے حوالے سے بھی کی گئی تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنی ذاتی انا کو اجتماعی انا اور مفاد میں نہیں لے کر جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں