سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026-27 کے غیر حتمی نتائج کی تفصیلات کے مطابق (انڈیپنڈنٹ گروپ عاصمہ جہانگیر ،احسن بھون گروپ)کے صدارتی امیدوارسید امجد حسین شاہ نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ہے اورمدمقابل(پروفیشنل / حامد خان گروپ)کے امیدوارسردار امان خان ہارگئے ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے دوران ملک بھر سے کل 13 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کیمطابق احسن بھون کے انڈیپنڈنٹ گروپ کو واضح برتری حاصل ہے۔سید امجد شاہ 1,322 ووٹ لے کر پہلے پروفیشنل گروپ کے سردار امان خان 791 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ ڈی آئی خان سے سید امجد شاہ کو 37 ووٹ جبکہ سردار امان خان کو 7 ووٹ ملے، سوات سے سید امجد شاہ کو 37 ووٹ، اور سردار امان خان کو 21 ووٹ ملے، سکھر سے سید امجد شاہ کو 52 ووٹ، جبکہ سردار امان خان کو 9 ووٹ ملے، پشاور سے سید امجد شاہ کو 183 ووٹ، جبکہ سردار امان خان کو 116 ووٹ ملے، بنوں میں سید امجد شاہ کو 33 ووٹ، جبکہ سردار امان خان کو 12 ووٹ ملے، حیدرآباد سے سید امجد شاہ کو 60 ووٹ، جبکہ سردار امان خان کو 39 ووٹ ملے، ایبٹ آباد سے سید امجد شاہ کو 71 ووٹ، جبکہ سردار امان خان کو 15 ووٹ ملے، لاہور سے سید امجد شاہ کو 640 ووٹ جبکہ سردار امان خان کو 410 ووٹ ملے ہین۔









