دشت ضلع مستونگ کے رہائشی ندیم نے کہا ہے کہ میرا بھائی سارنگ ایک سال قبل گھر سے نکلا ہے تا حال واپس نہیں آیا اس کو تلاش اور رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے ٰخاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا بھائی سارنگ ایک سال قبل گھر سے نکلا ہے تا حال واپس نہیں آیا اس کو تلاش اور رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔









