آزاد کشمیر انتخابات، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج، ن لیگ 7 اور پیپلز پارٹی 3 نشستوں پر کامیاب

14

میرپور، آزاد کشمیر:

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 13 حلقوں میں سے 10 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ نے 7 جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار 3 نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں عوام نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونا تھا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے میرپور ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھادیا جو کہ 6 بجے تک جاری رہا جس کے بعد پولنگ کا عمل روک کر ووٹوں کی گنتی کی گئی بعدازاں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا عمل جاری ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج:

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 2 میرپور 2

ایل اے 2 میرپور 2 میں تمام 149 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12 ہزار 904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 3 میرپور 3

ایل اے 3 میرپور 3 میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ تمام 161 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید نے 9 ہزار 832 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے 4 میرپور 4

ایل اے 4 میرپور 4 میں تمام 162 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 5 بھمبر 1

ایل اے 5 بھمبر 1 میں 176 میں سے 115 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہونے تک مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21 ہزار 573 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18 ہزار 406 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایل اے 6 بھمبر 2

ایل اے 6 بھمبر 2 میں 195 میں سے 100 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21 ہزار 210 ووٹ لے کر سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11 ہزار 354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 7 بھمبر 3

ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25 ہزار 100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 8 کوٹلی 1

ایل اے 8 کوٹلی 1 میں تمام 155 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 19 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11 ہزار 966 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 9 کوٹلی 2

ایل اے 9 کوٹلی 2 میں تمام 178 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31 ہزار 80 ووٹ کے ساتھ فاتح قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28 ہزار 509 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 10 کوٹلی 3

ایل اے 10 کوٹلی 3 میں 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہونے تک پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6 ہزار 999 ووٹ کے ساتھ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3 ہزار 560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 11 کوٹلی 4

ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26 ہزار 190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21 ہزار 751 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 12 کوٹلی 5

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنےآگئے جس کے مطابق ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 13 کوٹلی 6

ایل اے 13 کوٹلی 6 میں تمام 193 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا ایکس پر بیان

مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ ‏24 جولائی کو میرپور نے قائد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا اور آج شیر پر مہر لگا کر باضابط یہ اعلان کردیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف مسلم لیگ (ن) سے جڑی ہے۔

مریم اورنگزیب نے لکھا کہ 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہے، 2 اگست کو شیر پر مہر لگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے، انشاء اللہ۔

ووٹ ڈالنے کی شرح میں کمی

پولنگ کے عمل میں پچھلے الیکشن کی نسبت کم تعداد میں لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹ ڈالنے کی شرح ماضی سے کم رہی۔

آئی پی پی کے امیدوار گرفتار، ڈپٹی کمشنر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں