چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے کے مختلف شہروں میں سیف سِٹیز سے متعلق صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی مجموعی پیشرفت اور آئندہ کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، سیکرٹری آئی ٹی ایاز مندوخیل، کمشنرز اور متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سِٹیز پروجیکٹ صوبے کی عوامی حفاظت اور جدید نگرانی نظام کے قیام کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی مکمل تکمیل مقررہ مدت کے اندر ممکن بنائی جائے۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو کوئٹہ اور گوادر کے علاوہ نو (9) دیگر شہروں میں بھی سیف سِٹیز کے کام کے آغاز پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ اور گوادر میں بنیادی انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک کی تنصیب کے کلیدی مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ نو (9) دیگر شہروں (خضدا، حب، سوئی، بیکڑ، لورالائی، تربت، دالبندین وغیرہ)میں ابتدائی تنصیب اور سائٹ سیلیکشن کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دیں کہ منصوبے کے آئندہ مرحلوں کے لیے ٹائم لائنز سختی سے نافذ کی جائیں۔
معیارِ کار اور تکنیکی ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے لاجسٹک اور تکنیکی رکاوٹوں کی بروقت نشاندہی اور حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سیف سِٹیز منصوبہ عوامی تحفظ اور صوبے میں جدید سیکیورٹی مینجمنٹ کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا،
اس لیے منصوبے کی جلد تکمیل اور موثر آپریشن کے لیے تمام محکمے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں۔ انہوں نے جولائی کے مہینے میں دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی جس میں منصوبے کی مزید پیشرفت اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔









