سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ

27

ایران میں امریکا کے خلاف جمع مزاحمتی اجتماع سے خطاب میں ایک مذہبی لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ایسی ہی ریلیوں میں دو شب شرکت کی تھی۔

منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے 30 منٹ تک ریلی میں رک کر اجتماع کو دیکھا۔

واضح رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی بمباری سے شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم ابتک مجتبیٰ خامنہ ای کو عوام میں کبھی دیکھا نہیں گیا۔ منتظمین نے مجتبیٰ خامنہ ای کی کسی ریلی میں شرکت کی تصویر بھی نہیں دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں