سردارزادہ خلیل موسیانی کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، سرداراختر مینگل

6

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیرا علیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ضلع خضدار کے علاقے زہری میں ایک چھاپے کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک سیاسی رہنما کو قتل کر دیا گیا۔

سردار اختر مینگل کے مطابق کارروائی کے دوران سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں ان کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی این پی خضدار کے سینئر نائب صدر سردارزادہ خلیل احمد موسیانی کو زخمی حالت میں اپنے ساتھ لے جایا گیا، تاہم بعد میں اہل خانہ کو ان کی لاش وصول کرنے کی اطلاع دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں