کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی کارروائی، 6.162کلوگرام سونا برآمد، مالیت تقریبا 25 کروڑ روپے

25

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کوئٹہ نے بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے ذریعے سونے کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6.162کلوگرام سونے کے بسکٹ ضبط کر لیے، جن کی ابتدائی مالیت تقریباً 25کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔یہ کارروائی 21ستمبر 2026کو فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ (FEU)شیلا باغ کے عملے نے فرنٹیئر کور (FC)کے فعال تعاون اور معاونت سے انجام دی۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اور علاقے میں موثر نگرانی کے دوران کسٹمز انفورسمنٹ اہلکاروں نے اسمگلنگ کی کوشش کو بروقت ناکام بناتے ہوئے سونے کے بسکٹ برآمد کر لیے۔یہ کارروائی بلوچستان کے اہم شاہراہوں، فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس، داخلی و خارجی راستوں اور اسمگلنگ کے حساس راستوں پر جاری انٹیلی جنس بیسڈ اور موثر انسداد اسمگلنگ مہم کا حصہ ہے۔

ایف ای یو شیلا باغ میں مثر نگرانی اور پاکستان کسٹمز اور فرنٹیئر کور کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے باعث اسمگل شدہ سونے کی بروقت نشاندہی اور ضبطگی ممکن ہوئی۔ضبط شدہ سونا مقررہ قانونی طریقہ کار کے تحت اسٹیٹ ویئر ہاس، کوئٹہ میں جمع کرا دیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کوئٹہ سرحد پار اسمگلنگ کی روک تھام، قانونی تجارت کے تحفظ اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان کسٹمز متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مربوط رابطہ کاری کے ذریعے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھے گا اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مروجہ قانونی ضابطے کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں