پکلڈ فش بنانے کی ترکیب

تیاری کا وقت20 منٹ
پکانے کا وقت30 منٹ
افراد کی تعداد6
مشکل کی سطحEasy
اجزاء
- مچھلی کے قتلے آدھا کلو
- نمک حسبِ ذائقہ
- ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
- سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
- میدہ دو کھانے کے چمچ
- انڈا ایک عدد
- پیاز ایک عدد
- گاجر ایک عدد
- ہری پیاز ایک سے دو عدد
- سرکہ دو کھانے کے چمچ
- سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
- چلی ساس دو کھانے کے چمچ
- کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
- کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
بنانے کا طریقہ
- مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس پر نمک، سفید مرچ، میدہ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
- فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور ان قتلوں کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔
- پھر اسی فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک کو فرائی کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز، گاجر اور ہری پیاز ڈال کر فرائی کریں۔
- تین سے چار منٹ بعد اس میں نمک، سفید مرچ، سرکہ، سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔
- جب اُبال آنے لگے تو دو چمچ سادے پانی میں کارن فلور کو گھول کر اس میں شامل کر دیں۔
- ساس ہلکا سا گاڑھا ہو جائے تو اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
- اس مزیدار مچھلی کا گارلک بریڈ کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔