بیف پیزا پیٹیز بنانے کی ترکیب

تیاری کا وقت42 منٹ
پکانے کا وقت25 منٹ
افراد کی تعداد7
مشکل کی سطحEasy
اجزاء
- میدہ دو پیالی
- بھنا ہوا قیمہ ایک پیالی
- چیڈر چیز ایک پیالی
- نمک حسبِ ذائقہ
- چینی ایک چائے کا چمچ
- خشک خمیر ایک چائے کا چمچ
- دودھ چار کھانے کے چمچ
- انڈا ایک عدد
- انڈے کی زردی ایک عدد
- کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
- اجوائن آدھا چائے کا چمچ
- تھائم آدھا چائے کا چمچ
- چلی گارلک ساس چار کھانے کے چمچ
- کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
بنانے کا طریقہ
- میدے کو چھان کر رکھ لیں، گرم دودھ میں چینی اور خمیر ڈال کر دس منٹ کے لئے گرم جگہ پر ڈھک کر رکھ دیں
- میدے میں نمک، کالی مرچ، انڈا، خمیر کا مکسچر، آدھی پیالی کش کیا ہوا چیز اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا گرم پانی ڈالتے ہوئے نرم گوندھ لیں۔ 3 ڈھک کر گرم جگہ پر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں، پھر بیل کر چھری یا کٹر کی مدد سے چوکور کاٹ لیں۔
- کٹے ہوئے چوکور کے ایک طرف چلی گارلک ساس پھیلا کر لگائیں پھر اس پر بھنا ہوا قیمہ اور کش کیا ہوا چیز ملا کر ڈالیں اور دوسری طرف سے اُٹھاتے ہوئے اسے اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔
- اسے چاہیں تو 200C پر پندرہ منٹ پہلے گرم کئے ہوئے اوون میں بیس سے پچیس منٹ کے لئے یا سنہرا ہونے تک بیک کر لیں۔
- بیک کرنے سے پہلے ہر پیٹیز کو اوپر سے انڈے کی زردی سے برش کر لیں۔
- اگر چاہیں تو درمیانی آنچ پر کڑاہی میں کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
- گرم گرم پیزا پیٹیز کو چلی گارلک ساس کے ساتھ سرو کریں۔