امریکن چکن سوشی

♨تیاری کا وقت15 منٹ◷پکانے کا وقت25 منٹ♧افراد کی تعداد3♕مشکل کی سطحEasyاجزاءچکن یا مچھلی 200 گرامچاول ایک پیالینمک حسبِ ذائقہلہسن دو سے تین عددکٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچبراؤن شوگر ایک چائے کا چمچسویا ساس دو کھانے کے چمچسرکہ <a class="read-more" href="https://hayyan.com.pk/american-chicken-sushi/">مزید پڑھیں</a>
♨تیاری کا وقت15 منٹ
◷پکانے کا وقت25 منٹ
♧افراد کی تعداد3
♕مشکل کی سطحEasy

اجزاء

  • چکن یا مچھلی 200 گرام
  • چاول ایک پیالی
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لہسن دو سے تین عدد
  • کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ
  • سویا ساس دو کھانے کے چمچ
  • سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • واسابی ساس حسبِ ضرورت
  • کھیرے ایک سے دو عدد
  • کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ

بنانے کا طریقہ

  1. چکن یا (بغیر کانٹے کی) مچھلی کے قتلے کر لیں اور اسے نمک، کچلا ہوا لہسن، لال مرچ، براؤن شوگر اور سویا ساس کے ساتھ میرینیٹ کر کے رکھ دیں۔
  2. چھوٹے سائز کے چاول لے کر انھیں صاف دھو لیں اور ڈیڑھ پیالی ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
  3. پانچ سے سات منٹ بعد چاولوں کو درمیانی آنچ پر پکنے رکھیں اور اُبال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں۔
  4. چاولوں کو اتنی دیر پکائیں کہ پانی مکمل طور پر خشک ہو جائے۔
  5. ایک پیالی میں سرکہ، نمک اور چینی ڈال کر ملا لیں اور چاولوں میں ڈال کر لکڑی کے چمچ سے اچھی طرح ملا لیں۔
  6. پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں چکن یا مچھلی کے قتلے ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کر کے نکال لیں۔
  7. کچن کاؤنٹر پر پلاسٹک شیٹ پھیلا کر رکھیں، اس پر ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں، پھر ہاتھوں کو گیلا کر کے چاولوں کو اس پر اچھی طرح دباتے ہوئے پھیلا کر بچھا دیں۔
  8. اس پر واسابی ساس ڈالیں (خیال رہے کہ یہ ساس خاصا تیز ہوتا ہے) چکن یا مچھلی کا فرائی کیا ہوا قتلہ رکھ کر رول کر لیں۔کچھ دیر فریج میں رکھ کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
  9. چاول کے تیار کئے ہوئے رول کی سائز کا کھیرا لے لیں اور اس کو صاف دھو کر احتیاط سے درمیان سے بیج نکال لیں اور موٹے گول قتلے کاٹ لیں۔اس میں چاول کے رول ڈال کر سرو کریں۔