رینبو قلاقند

♨تیاری کا وقت15 منٹ
◷پکانے کا وقت20 منٹ
♧افراد کی تعداد8
♕مشکل کی سطحEasy

اجزاء

  • کھویا آدھا کلو
  • رنگین سویاں آدھی پیالی
  • خشک دودھ کا پاؤڈر آدھی پیالی
  • کنڈیسنڈ ملک ایک پیالی
  • چھوٹی الائچی چار سے چھ عدد
  • بادام پستے آدھی پیالی
  • کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ

بنانے کا طریقہ

  1. سویوں کو دو پیالی پانی میں پانچ سے سات منٹ اُبال کر اس کا پانی چھان لیں۔
  2. پین میں کنڈیسنڈ ملک ڈال کر اس میں خشک دودھ کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  3. علیحدہ پین میں کوکنگ آئل میں اُبلی ہوئی سویوں کو فرائی کر لیں پھر اس میں چورا کیا ہوا کھویا ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  4. پانچ سے سات منٹ بعد چولہے سے اُتار لیں اور اس دوران کنڈیسنڈ ملک بھی گاڑھا ہو جائے گا اسے بھی چولہے سے اُتار لیں۔
  5. الائچی کے دانے نکال کر بادام پستوں کے ساتھ باریک پیس لیں، تمام چیزوں کو بڑے پیالے میں ڈال کر لکڑی کے دو چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملا لیں۔
  6. ٹرے میں لگا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔چاہیں تو چوکور ٹکڑے کاٹ لیں یا اس مکسچر سے لڈو بنا لیں۔
  7. خاص مواقع پر گھر کی بنی ہوئی صاف ستھری مزیدار مٹھائی کا لطف اُٹھائیں یا کسی کے گھر جاتے ہوئے خوبصورتی سے سجا کر لے جائیں۔