فرائیڈ چکن لیگ پیسز

تیاری کا وقت20 منٹ
پکانے کا وقت25 منٹ
افراد کی تعداد3
مشکل کی سطحEasy
اجزاء
- چکن لیگ پیسز 6 عدد
- ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
- سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- ایک بڑے لیموں کا رس
- بیسن ایک کھانے کا چمچ
- انڈے دو عدد
- میدہ (ڈپ کرنے کے لئے)
- نمک حسبِ ضرورت
- کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
بنانے کا طریقہ
- ڈیڑھ پیالی پانی میں تمام چکن لیگ پیسز اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اُن پہ کٹس لگائیں۔
- پھر ایک بڑے سے باؤل میں بوائلڈ چکن لیگ پیسز ڈالیں اور تمام مصالحے (انڈے اور میدے کے علاوہ) اس میں شامل کر لیں۔
- پھر انہیں اچھی طرح مکس کریں اور میرینیٹ کرنے کے بعد دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
- اب کوکنگ آئل گرم کریں اور چکن لیگ پیسز باری باری پھینٹے ہوئے انڈے اور میدے میں ڈپ کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔
- لیجئے، مزے دار فرائیڈ چکن لیگ پیسز تیار ہیں۔
- اب انہیں کیچپ کے ساتھ خوب مزے سے کھائیں۔