کوئٹہ جرگہ انتہائی اہمیت اور پشتونوں کے معاشی وسماجی حقوق کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ، پشتونخوامیپ

21

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیوز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں تین روزہ جرگہ انتہائی اہمیت کا حامل اور پشتونوں کے معاشی و سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ پشتونخوا وطن اور اس کے عوام کو درپیش صورتحال سے نجات کی واحد راہ جرگہ ہے جس میں اجتماعی دانش کے ذریعے ہمارے عوام کے ہر مکتبہ فکر کے نمائندگان اپنے زریں تجاویز پیش کرینگے اور متفقہ طور پر اعلامیہ کے تحت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی دعوت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں تین روزہ جرگہ منعقدہ 31,30اگست اور یکم ستمبر 2026 اُن تمام افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے جن تک دعوت نامے پہنچا دیئے گئے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جرگہ پشتون معاشرتی ،قبائلی زندگی میں ایک اہم قدیم روایت ہے اور اس کے ذریعے لوگوں ، قبیلوں کے مابین رنجشوں ، اختلافات کو دورکرنا ، باہمی مشاورت، اسلامی اور پشتنی اعلیٰ روایات دود ودستور کے تحت صلح ،انصاف اور دانش مندی کے ذریعے اپنے قوم کے بہتر مستقبل کے لیے فیصلے طے کرنا ہیں۔

جس کے نتیجے میں امن ، انصاف ، ترقی اور خوشحالی ممکن ہوسکیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی بنوں جرگہ منعقدہ 11تا 14مارچ 2022کے فیصلوں کی روشنی میں جنوبی پشتونخوا کے تمام ڈویژنز اور مختلف اضلاع میں جرگے منعقد کرچکی ہیں اور جنوبی پشتونخوا کے عوام کا سہہ روزہ جرگہ کا انعقاد کوئٹہ میں کرنے جارہی ہے جس میں پشتونخوامیپ مہزبان ہوگی اور پشتون قوم کے تمام قبیلوں اور پشتونخوا وطن میں رہنے والے تمام عوام اور پشتون قوم کے نمائندگان اس میں شرکت کرینگے۔

اور آئندہ کے لائحہ عمل کے طے کرنے کے لیے اپنی قیمتی آراء سے جرگاء کو آگاہ کرینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون علاقوں کے عوام کا ایک بڑا مسئلہ معاشی مواقع کی کمی اور روزگار کے روایتی ذرائع پر بڑھتی ہوئی پابندیاں ہیں۔ تجارت، بارڈر سے وابستہ کاروبار، ٹرانسپورٹ، زراعت اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کے معاشی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے دوسری جانب بدامنی کی لہر اور جاری قتل وغارت سے عوام کا سرومال محفوظ نہیں رہا ہے ۔ ایسے میںجرگہ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں