ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ، مختلف جامعات کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

27

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دورہ سندھ کے دوران سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت یونیورسٹی اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور دشمن کے پروپیگنڈے کے خلاف شعور اجاگر کرنے سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

خصوصی نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے مختلف سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مفصل اور مدلل جوابات دیے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے، قومی شعور اور ملکی دفاع میں پاک فوج کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں