کوئٹہ کے علاقے بھوسہ منڈی کے قریب نامعلوم ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز بھوسہ منڈی کے علاقے سکول جانے والے نوجوان سے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتوں میں متعدد نوجوان مزاحمت کرنے پر زندگی کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوگئے تا حال پولیس انتظامیہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ان وارداتوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بناتے ہوئے وارداتوں میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑے تاکہ لوگوں کو تحفظ فراہم ہوسکی









