وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار امیر افضل کو جینکو ڈیپارٹمنٹ سے پینشن کی مد میں 27 لاکھ 34 ہزار روپے دلوا دیے گئے

35

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار امیر افضل کو جینکو ڈیپارٹمنٹ سے پینشن کی مد میں 27 لاکھ 34 ہزار روپے دلوا دیے گئے۔ درخواست گزار امیر افضل نے بتایا کہ وہ جینکو ڈیپارٹمنٹ میں فٹر تھے۔ریٹائرمنٹ کے بعد نو ماہ گزر جانے کے باوجود ان کی پینشن کی ادائیگی نہیں کی جارہی تھی۔متعدد بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو پینشن کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو پینشن کی مد میں 27 لاکھ 34 ہزار روپے ادا کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں