ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول، ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں اور غیر قانونی گیس کمپریسرز کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں ان کارروائیوں کے دوران 78 دکانوں کا معائنہ کیا گیا،13افراد گرفتار کیے گئے،10 افراد کو جیل منتقل کیا گیا،04دکانیں سیل کی گئیں،25 غیر قانونی گیس کمپریسرز ضبط کرنے کے علاوہ 30 کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک تھیلے بھی ضبط کیے گئے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال اور غیر قانونی گیس کمپریسرز کی نشاندہی پر فوری ایکشن لیا گیااسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سب ڈویژن سریاب میں کارروائیاں کیں اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے سب ڈویژن صدر میں کارروائیاں انجام دیں۔
جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائیاں کیں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے خلاف سرگرمیوں، مہنگائی اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی
کوئٹہ،ضلعی انتظامیہ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں
41









