افغان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب

10

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان وزارت دفاع کے پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق اسپن بولدک میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا افغان وزارت دفاع کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب افغانستان کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مؤثر جواب میں 13 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کو نشانہ بنانے کے ویڈیو شواہد بھی جاری کردیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں