کوئٹہ، موٹرسائیکل اور مال بردار گاڑی میں تصادم، آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق

12

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں موٹرسائیکل اور مال بردار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں آگ سے جھلس کر ایک شخص ہلاک بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں ایرانی تیل سے لدھے موٹرسائیکل اور مال بردار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں