کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور حکومتِ بلوچستان کی تاریخ میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پہلی مرتبہ صوبے کی کسی سرکاری اتھارٹی نے ایک ہی دن میں ایک ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی ہے۔ کیو ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ QDA کی ملکیتی اراضی پر واقع لنک سریاب روڈ، QDA آفس کے قریب کمرشل دکانوں کی نیلامی منعقد کی گئی، جو نہایت شفاف اور کامیاب طریقے سے انجام پائی۔ اس نیلامی کے ذریعے QDA نے ایک ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔یہ غیر معمولی کامیابی QDA کے شفافیت اور بہتر انتظامی صلاحیتوں کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس بڑی آمدن کے ذریعے QDA نے اپنے مالی بحران سے نکلنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور مالی استحکام کی طرف پیش رفت کی ہے۔
35









