ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ہنہ وڑک کے مسائل اور وہاں جاری و مجوزہ ترقیاتی کاموں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہنہ وڑک میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں اور علاقے کی تعمیر و ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ہنہ وڑک میں بڑے ایف سی سکول کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں کمانڈنٹ ایف سی غزہ بند اسکاٹس، ہنہ وڑک کمیٹی کے ممبران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہنہ وڑک کے مسائل کے حل اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اور باہمی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔









