42

بلوچستان کے تاجروں کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، یو بی ایل گروپ ایگزیکٹو

اسلامک کے گروپ ایگزیکٹو خالد غزنوی نے کہا ہے کہ بنکنگ سیکٹر کی ترقی کا روباری ترقی میں مضمر ہے جتنا کا روبار ترقی کرے گا اتنی ہی ترقی بنکنگ سیکٹر کی بھی ہو گی بزنس کمونٹی کو گاڑیوں ، ڈرائی فروٹس ، کان کنی ودیگر کاروباری شعبوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن معاونت کی فراہمی ہما ری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے میں کو تا ہیوں کا خاتمہ کریں گے کارباری طبقہ کی ما لی معاونت اور قرضہ جا ت کے اجرا سمیت مختلف امور با رے بزنس کمیونٹی کی شکایات کا ازالہ کریں گے بدقسمتی سے ماضی میں بلو چستان کو وہ توجہ نہیں ملی جو ملنی چاہئے تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران وممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب اور ان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ یو نائیٹڈ بنک کے ہیڈ آف ٹریڈ شاہد مسعود،UBL,اسلامک بلوچستان کے سید شاکر آغا و دیگر بھی تھے۔اس سے قبل ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور دیگر ممبران کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بینک زیادہ تر کرنٹ اکانٹس تک محدود ہیں جبکہ صوبے کو غیر اعلانیہ طور پر ریڈ زون قرار دے کر مقامی تاجروں کے لئے قرضوں کا حصول مشکل تر بنا دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، کان کنی اور مالداری جیسے شعبوں سے وابستہ افراد کو کاروبار کے فروغ کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں جیسا کہ ملک کے دیگر حصوں میں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کی ترقی دراصل کاروباری ترقی سے جڑی ہوئی ہے جتنا کاروبار بڑھے گا اتنا ہی بینکنگ نظام بھی مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو گاڑیوں، ڈرائی فروٹس، کان کنی اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لیے ہر ممکن مالی معاونت فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں کوتاہیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

خالد غزنوی کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو قرضوں کے اجرا اور مالی معاونت سے متعلق درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ بلوچستان میں تجارتی معاملات کو تیز اور موثر بنانے کے لیے سینٹرلائزڈ اسٹیٹ پروسیسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں بلوچستان کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی اسے ضرورت تھی۔اجلاس کے اختتام پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں