وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔
اب 5 لیٹر سےکم پیٹرول ڈلوانے والے موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشے والوں کو بھی ایک ٹوکن پر ایک ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملے گی ۔
وزیراعظم کی جانب سے اسکیم میں 20سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فوری شامل کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی اسکیم میں رجسٹریشن کےلیے اہل ہوں گےجس کے بعد ریلیف اسکیم سے 20 سال پرانی موٹرسائیکل، رکشے اور چنگ چی چلانےوالےبھی مستفید ہوسکیں گے۔









