پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

30

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 7 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنادیا گیا، چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027ء کو ہوگا، پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات جنوری یا فروری 2027 میں کرانے کی درخواست کی تھی۔

پنجاب حکومت نے پہلے بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کرانے کی درخواست کی تھی تاہم پنجاب کابینہ کمیٹی نے موسمی حالات کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کرانےکی سفارش کی تھی۔ اسموگ، شدید دھند، خراب موسم، ماہ رمضان اوراساتذہ کی عدم دستیابی انتخابات کے التواکی وجوہات ہیں۔

پنجاب حکومت نے فروری میں موسم بہترہونےکےپیش نظر بلدیاتی انتخابات جنوری یا فروری 2027 میں کرانے کی نئی درخواست کی، الیکشن کمیشن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد پہلے مرحلے کے انتخابات 7 فروری 2027 کو کرانے کا فیصلہ کیا۔

دوران سماعت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے چیف سیکرٹری نے الیکشن کمیشن سے مزید دو ماہ کی مہلت مانگ لی۔ مؤقف اختیار کیا کہ سردیوں، سموگ، بسنت اور امتحانات کے باعث جنوری تا مارچ انتخابات ممکن نہیں۔ الیکشن اپریل میں کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں